13-Sep-2022 لیکھنی کی کہانی -
میں کوئی دھن لے کے آؤں، تُو اسے الفاظ دے
انگلیاں تھرکا لبوں پر ،گیت گا اور ساز دے
اتفاقاً میں بچھڑ جاؤں کسی شب خواب میں
ہڑبڑا کر آنکھ کھولے، تُو مجھے آواز دے
رنگ میرا گندمی سا، بال گھنگرالے سے ہوں
پھول لہجہ ، دیپ آنکھیں ،مشرقی انداز دے
ہائی فائی ہوٹلوں میں کیوں کوئی لیوش ڈنر؟
گاؤں لے کر چل مجھے اور دعوتِ شیراز دے
رات میں چھت پر کھڑی یہ چاند سے کہنے لگی
آ مجھے دل سے لگا، تنہائیوں کے راز دے
نیلےسیّارے پہ آ ،کافی پئیں ،باتیں کریں
روبرو اک شام, ملنے کا مجھے اعزاز دے
آسماں،مریخ، تارے، کہکشاں،بادل، ہوا
سارے مجھ سے کہہ رہے ہیں روح کو پرواز دے
ہے عجب خواہش کہ میں انجام پہلے دیکھ لوں
تُو کہانی ختم کر اور پھر اِسے آغاز دے....
Maria akram khan
13-Sep-2022 11:49 PM
MASHA ALLAH Bohat khoob ❤️❤️✨
Reply
Seyad faizul murad
13-Sep-2022 04:49 PM
واااہ کیا بات ہے بہت خوب
Reply